صحافی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے دو سرکاری اہلکار تبدیل
کامونکے (تحصیل رپورٹر) قانون کی پاسداری کرنے والے صحافی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے دو سرکاری اہلکار تبدیل اور ایک نوکری سے فارغ۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوھدری محمد خورشید کو محکمہ صحت کے اہلکاروں کی کرپشن بے نقاب کرنے پر سینٹری انسپکٹر افتخار احمد، ویکسینٹرز میاں ناصر اور احسان رفیق کی طرف سے فون پر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جب کہ متعلقہ محکمہ نے خفیہ انکوائری شروع کر دی۔ محکمہ صحت نے سینٹری انسپکٹر افتخار احمد کو انتظامی بنیادوں کے بہانے تبدیل کرکے فوری چیف ایگزیکٹو آفیسر DHA گوجرانوالہ کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ ویکسینیٹر احسان رفیق کو نوکری سے فارغ کر کے ویکسینیٹر ناصر علی کا کامونکے سے تبادلہ کر دیا گیا پے۔ دریں اثنا صحافتی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ان ستونوں کے خلاف مؤثر تادیبی اورقانونی کارروائی ہونی چاہئے تھی۔ جو محکمہ صحت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔
Social Plugin
Confirm KUJ Memebr Card Identity