کامونکے(رانا عثمان علی خاں سے)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے زرد صحافت کرنیوالے مثبت صحافت کرنے والوں کا استحصال کر رہے ہیں،مفادات کی خاطر صحافت کو رسوائی کا سبب نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر کامونکے یونین آف جرنلسٹس شیخ بشارت علی،جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصر اور سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں رانا گل نواز خاں،محمد صدیق کلہ،ڈاکٹر محمد اسلم گوندل،شیخ صداقت علی ناز،محمد نوید گورائیہ،رانا محمد عثمان،چودھری محمد خورشید،اے ڈی چودھری،محمد عرفان انجم،شیخ عمیر لطیف،ساجد علی،محمد عاصم خاں،شیخ محمد امجد،ڈاکٹر سجاد احمد ہنجرا، شیخ بلال جمیل ،شیراز مہر،محمد اسماعیل،قاسم چوہان،ظہور احمد ہنجرا،محمد اویس مغل ودیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں صحافی نہ صرف عوام کے مسائل اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں بلکہ وہ معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔اس موقع پر تمام عہدیداران و اراکین میں یونین کے کارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔
Social Plugin
Confirm KUJ Memebr Card Identity