صدر سٹی پریس کلب جنرل سیکرٹری کامونکے یونین آف جرنلسٹس رانا محمد ناصر کے چچا جان محترم رانا نیامت علی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
کامونکے سے (رانا عثمان علی خاں) کی رپورٹ کے مطابق صدر سٹی پریس کلب جنرل سیکرٹری کامونکے یونین آف جرنلسٹس رانا محمد ناصر کے چچا جان،رانا رضوان،رانا عمران،رانا ذیشان،حافظ رانا زمان،رانا احسان کے والد محترم رانا نیامت علی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے اُنکی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن کامونکے کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بعدازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اسٹیشن والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناء ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،میاں عبدالرشید رضوی،میاں آصف شفیق،رانا وسیم خاں،رانا طاہر فاروق،صدر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 57 حافظ امجد فاروق،صدر کامونکے یونین آف جرنلسٹس شیخ بشارت علی،محمد اقبال چودھری،ملک عبدالشکور،سابق کونسلر حاجی عامر ابراہیم،پرویز اقبال چوہان،عدنان خان درانی،چودھری ثناء اللہ کاہلوں،محمداکرم رضا،سرپرست مرکزی انجمن تاجران کامونکے حاجی عبدالمنان فاروقی،،سابق ناظم چودھری مبشر انصاری،ماسٹر اشرف انصاری،رانا عبدالستار نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔
Social Plugin
Confirm KUJ Memebr Card Identity